الطاف حسین کے سارے سوال کھل کر بتادوں تو مزید گالیاں پڑیں گی ،الطاف بھائی فون پر گفتگو کے دوران انتہائی غصے میں تھے ، مجھ سے پوچھا سندھ میں کیا ہو رہا ہے،میں نے کہا آپ بتادیں تو غصے میں کال کاٹ دی ،آصف زرداری ضرور واپس آئیں گے، پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات کیلئے تیار ہے،وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی میڈیا سے گفتگو

پیر 6 جولائی 2015 18:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہاہے کہ الطاف بھائی کا فون آیا تو بہت غصے میں تھے،انہوں نے سوال کیا کہ سندھ میں کیا ہو رہا ہے،میں نے کہا آپ بتادیں تو انہوں نے غصے میں کال کاٹ دی،ان کے مزید سوال ایسے تھے کہ اگر کھل کر بتایا تو مزید گالیاں پڑیں گی ، یہ ملک آصف زرداری کا ہے،وہ ضرور واپس آئیں گے، پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات کیلئے تیار ہے۔

وہ پیر کو یہاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ الطاف بھائی سے ٹیلیفونک بات چیت میں کئی سوالات ایسے ہیں جن کا اگر بتا دیا کہ مزید گالیاں پڑیں گی، الطاف بھائی ہمارے لئے قابل احترام ہیں، پیغام ملا کہ الطاف بھائی سے فون پر بات کروں تو اہم اجلاس چھوڑ کر ان کا فون سنا،الطاف بھائی کا فون آیا تو بہت غصے میں تھے،الطاف بھائی نے پہلا سوال یہ کیا کہ آپ کہاں کے شہری میں ،میں نے کہا کہ پاکستان اور سندھ کا شہری ہوں، انہوں نے پوچھا کہ میں کہاں کا شہری ہوں، میں نے کہا کہ آپ بھی پاکستان اور سندھ کا شہری ہوں، تیسرا سوال انہوں نے یہ کیا کہ سندھ میں کیا ہو رہا ہے؟ میں نے کہا کہ آپ بتا دیں کہ کیا ہو رہا ہے، انہوں نے کہا کہ کیا آپ کو نہیں پتا؟ میں نے کہا کہ مجھے پتا جو کچھ سندھ میں ہو رہا ہے، یہ پاکستان کا حصہ ہے، آپ بتائیں کہ آپ کو کس چیز پر اعتراض ہے؟ میں نے اس سوال کا ابھی مزید جواب دینا تھا تاہم انہوں نے غصے میں آ کر فون بند کر دیا۔

(جاری ہے)

قائم علی شاہ نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے تیار ہیں، بلاول بھٹو زرداری واپس آ گئے ہیں، پوری فیملی آ جائے گی،یہ ملک آصف زرداری کا ہے وہ ضرور واپس آئیں گے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پارٹی معاملات دیکھ رہے ہیں۔