Live Updates

عمران خان جگہ بدلنے کے ساتھ ساتھ بیان بھی بد ل لیتے ہیں ، میر حاصل بزنجو ،پی ٹی آئی کے تمام الزامات ان کے موقف سے مطابقت نہیں رکھتے، حافظ حمد اﷲ

نیشنل ایکشن پلان پر بالکل عملدرآمد نہیں ہو رہا، شبلی فراز،ا یان علی کیس میں مک مکا ہوچکاہے ، سینیٹر کامل آغا کی میڈیا سے گفتگو

پیر 6 جولائی 2015 18:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹرمیر حاصل بزنجو نے کہا کہ عمران خان کی پنکچر والی بات سے چار دن پہلے مگر گئے ۔ وہ پیرکوسینیٹ اجلاس سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ذرائع ابلاغ سے گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کراچی میں کچھ کہتے ہیں اور اسلام آباد میں کچھ، جگہ بدلتے ہی بیان بدل دیتے ہیں جے یو آئی (ف) کے سینیٹر حافظ حمد اﷲ نے کہا کہ الیکشن میں بدانتظامی اور دھاندلی کا فیصلہ جوڈیشل کمیشن نے کرنا ہے، ظاہری طور پر پی ٹی آئی کے تمام الزامات ان کے موقف سے مطابقت نہیں رکھتے، اگر ان کے الزامات ان کے کنٹینر سے مضبوط ہوتے تو شاید اب تک فیصلہ آ چکا ہوتا، اس وقت پاکستان میں دوطرح کی انتہا پسندی ہے، مذہبی اور سیکولر دونوں کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے بھارت کے حوالے سے کہا کہ سیاسی حکمت عملی کے ساتھ ہمیں بیانات دینے چاہئیں اور خطے میں پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط کرنا ہو گا، اس کے بغیر ہم خطے میں خاطر خواہ ترقی نہیں کر سکتے۔ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ انتخابات پارٹی بنیادوں پر ہونے چاہئیں کیونکہ اسلام آباد بھی پاکستان کا حصہ ہے، نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے کہا کہ اس پلان پر بالکل عملدرآمد نہیں ہو رہا، صرف چند مدرسوں اور این جی اوز کے خلاف کارروائی کر کے ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ ہم نے کامیابی حاصل کی ہے، ایم کیو ایم کے سینیٹر طاہر مشہدی نے کراچی میں پولیس کی بدعنوانی کی رپورٹ کے حوالے سے کہا کہ کراچی میں امن و امان کا مسئلہ ہی پولیس کی جانب سے اٹھایا جاتا ہے اور بدعنوانی میں بھی یہی پولیس آگے ہیں، اگر آپ مسائل پیدا کرنے والوں کو کہیں گے کہ مسائل حل کرو تو مسائل کہاں حل ہوں گے، پولیس ہی درپردہ مافیا کی سرپرستی کر رہی ہے، کراچی میں روزانہ 22کروڑ روپے کا پانی بکتا ہے، پی ایم ایل (ق) کے سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ ایان علی کے حوالے سے مک مکا ہو چکا ہے، اسی لئے ابھی تک چالان آگے نہیں بڑھایا جا رہا ہے، عدالت بھی سست ہو چکی ہے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات