حکومت ملک میں بیرونی سرمایہ کاری لانے کیلئے ہرممکن کوشش کررہی ہے، وزیر اعظم بھی خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں، ،اٹھارہویں ترمیم کے بعد ہمارے پاس اختیارات بہت محدود ہو چکے ہیں، ہمیں وفاقی سطح پر کافی مشکلات کا سامنا ہے

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین کی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کوبریفنگ

پیر 6 جولائی 2015 18:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نیقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کو آگاہ کیاکہ حکومت ملک میں بیرونی سرمایہ کاری لانے کیلئے ہرممکن کوشش کررہی ہے، وزیر اعظم بھی خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں، ،اٹھارہویں ترمیم کے بعد ہمارے پاس اختیارات بہت محدود ہو چکے ہیں، ہمیں وفاقی سطح پر کافی مشکلات کا سامنا ہے، اختیارات ہوں گے تو کام کریں گے، عوام کو ریلیف دیا جائے گا ۔

۔ پیر کو ہونے والے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی چوہدری طارق بشیر چیمہ کی صدارت میں ہوا جس میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین کے چیئرمین چوہدری طارق بشیر چیمہ اور دیگر ممبران شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پر ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر بشارت محمود نے کمیٹی کے ممبران کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ چینی کمپنی کے ساتھ ہمارا معاہدہ ہوا ہے، جس کے تحت بیٹریاں بنائی جائینگی ۔

جس کی وارنٹی بھی تین سال ہو گی جو پاکستان میں بننے والی بیٹریوں سے کئی گنا بہتر ہو گی نہایت سستی ہونے کے علاوہ دیرپا چلنے والی ہے اگر کمیٹی اجازت دے تو ہم اس پر کام شروع کریں۔ اجلاس میں اس وقت بحث شروع ہوئی جب ایک اخبار کی خبر کو لہرایا ، اجلاس میں بار بار زیر بحث لایا جا رہا تھا اس پر چیئرمین نے کہا کہ یہ معمول کی باتیں ہیں، الیکٹرونک ووٹنگ سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے اجلاس میں چیئرمین کمیٹی چوہدری طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ اخبارات میں وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے خلاف جو بیانات شائع ہوئے ہیں ،ایسا ہوتا رہتا ہے، مجھے ڈر لگتا ہے ہمیں معافی کیسے ملے گی، آج غریب آدمی کا جینا مشکل ہو گیا ہے، ہم کوئی اچھا کام کریں کہ ہماری بخشش ہو جائے، ابھی ہم وزیروں سے انفرادی طور پر بات نہیں کریں گے بلکہ ہم ایوان میں آواز اٹھائیں گے تا کہ ہماری آواز کو سنا جائے اس موقع پر وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا کہ ہر طرف سے کوشش کر رہے ہیں ، بیرونی سرمایہ کاری لانے کی کوشش کی جا رہی ہے ، وزیر اعظم بھی دلچسپی لے رہے ہیں، انہوں نے وزراء کو بھی ہدایت کی ہے مگر اٹھارہویں ترمیم کے بعد ہمارے پاس اختیارات بہت محدود ہو چکے ہیں، ہمیں وفاقی سطح پر کافی مشکلات کا سامنا ہے، اختیارات ہوں گے تو کام کریں گے، عوام کو ریلیف دیا جائے گا موجودہ حکومت کی یہی کوشش ہے کہ آٹھ جولائی موجودہ سیکرٹری اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے اور 8 تاریخ کو ہی فیصلہ کیا جائے گا کہ نیا سیکرٹری کون ہو گا ، اس موقع پر سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا کہ میں درخواست کرتا ہوں کہ مجھے نئے سیکرٹری کی تقرری والی کمیٹی میں نہ رکھا جائے۔