عابد شیر علی کی وزیراعلی خیبرپختونخوا سے ملاقات ، صوبے میں بجلی کے حوالے سے مسائل پر تبادلہ خیال

خیبرپختونخوا حکومت کی بجلی چوری کے خلاف وفاقی حکومت سے بھرپور تعاون کرنے کی یقین دہانی بجلی کے حوالے سے زیر التواء مسائل کا حل تلاش کرنے کیلئے صوبائی حکومت اور وزارت پانی وبجلی کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی قائم

پیر 6 جولائی 2015 18:54

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی نے وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک اور انکی ٹیم کے ساتھ وزیراعلی ہاؤس پشاور میں ملاقات کی جس میں بجلی کے حوالے سے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔خیبرپختونخوا حکومت نے بجلی چوری کے خلاف وفاقی حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران صوبائی حکومت اور وزارت پانی وبجلی کے نمائندوں پر مشتمل ایک کمیٹی بھی قائم کی گئی جو بجلی کے حوالے سے زیر التواء مسائل کے حل کے لیے اپنی سفارشات تیار کرے گی ۔اس موقع پر عابد شیر علی نے کہاکہ سفارشات تیا ر ہوجانے کے بعد اس پر لیٹر کے ذریعے عمل درآمد کیا جائے گا۔کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو اسلام آباد میں ہوگا۔عابد شیر علی نے کہاکہ اس وقت 650 فیڈرز میں سے 198 پر کوئی لوڈشیڈنگ نہیں کی جاری ہے ۔اس موقع پر وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے نوشہرہ گریڈ اسٹیشن کیلئے زمین کاانتظام کرنے پر بھی اتفاق کیا۔عابد شیر علی نے کہاکہ گریڈ اسٹیشن پر کام جنگی بنیادوں پر شروع ہونا چاہیے ۔