وزیر مملکت پانی وبجلی کا میپکو کی ٹیم پر تشدد کا نوٹس ، مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی اسمبلی غفار ڈوگر کے بھتیجوں اور ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت

پیر 6 جولائی 2015 18:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء ) وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی نے میپکو کی ٹیم پر تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کوحکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی اسمبلی غفار ڈوگر کے بھتیجوں اور ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

پیر کو وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی نے رکن قومی اسمبلی اسمبلی غفار ڈوگر کے بھتیجوں اور ساتھیوں کی جانب سے میپکو کی ٹیم کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ہدایت کی کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے ۔

انھوں نے کہاکہ کسی بجلی چور کو نہیں چھوڑا جائیگا۔واضح رہے کہ رکن قومی اسمبلی اسمبلی غفار ڈوگر کے بھتیجوں اورانکے ساتھیوں نے بجلی چوری کے خلاف آپریشن کے دوران میپکو کی ٹیم کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔