وزیراعلیٰ شہبازشریف کاسابق ڈی جی انٹیلی جنس بیورو محمد اقبال خان نیازی کے انتقال پر اظہار افسوس

پیر 6 جولائی 2015 18:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے سابق ڈی جی انٹیلی جنس بیورو لیفٹیننٹ کرنل(ر) محمد اقبال خان نیازی کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیاہے -وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کی روح کو اپنی جواررحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر وتحمل سے برادشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے-