خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام‘‘کا تاریخی منصوبہ خدمت خلق کی اعلی مثال ہے ‘شہبازشریف

ملک کی 68سالہ تاریخ میں دیہی علاقوں کی ترقی و خوشحالی کیلئے سب سے بڑا اورمنفرد پروگرام شروع کیاگیا ہے ’’ خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام‘‘دیہی علاقوں میں ترقی و خوشحالی کا نیا دور لائے گااوردیہی زندگی بدل دے گا شفافیت ،اعلی معیار اورتیزرفتاری سے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل پنجاب حکومت کی پالیسی ہے ‘وزیراعلی کا اجلاس سے خطاب

پیر 6 جولائی 2015 18:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف کی زیرصدارت یہاں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں’’ خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام‘‘پرپیش رفت کا جائزہ لیاگیا۔سیکرٹری تعمیرات ومواصلات نے منصوبے پرپیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام‘‘دیہی معیشت کے فروغ میں کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔

پروگرام کے تحت آئندہ تین برس میں صوبے بھر کی دیہی سڑکوں کی تعمیر و بحالی پر اربوں روپے خرچ کیے جائیں گے ۔ ’’ خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام‘‘دیہی علاقوں میں ترقی و خوشحالی کا نیا دور لائے گااوردیہی سڑکوں کی تعمیر و بحالی کایہ انقلابی پروگرام دیہی زندگی بدل دے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پروگرام پر عملدر آمد سے تجارتی ،معاشی اورسماجی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ ’’ خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام‘‘کا تاریخی منصوبہ خدمت خلق کی اعلی مثال ہے ۔ملک کی 68سالہ تاریخ کا پہلا سب سے بڑااورمنفرد منصوبہ ہے جو دیہی علاقوں کی ترقی وخوشحالی کیلئے شروع کیاگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید اور معیاری انفراسٹرکچرتیزرفتار ترقی کا باعث بنتا ہے ۔پنجاب حکومت نے انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل کیا ہے ۔

’’ خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام‘‘ کابڑا منصوبہ دیہی انفراسٹرکچر کو بہتر بنائے گا۔انہوں نے کہا کہ دیہی سڑکوں کی تعمیر و بحالی کامنصوبہ نہایت اہمیت کا حامل ہے اور اسے برق رفتاری سے آگے بڑھانا ہے ۔ شفافیت ،اعلی معیار اورتیزرفتاری سے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل پنجاب حکومت کی پالیسی ہے ۔’’ خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام‘‘بھی اسی پالیسی کے تحت پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دیہی سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے ساتھ ان کی حفاظت اوردیکھ بھال بھی ضروری ہے ۔تعمیر و بحال ہونے والی دیہی سڑکوں کی دیکھ بھال کیلئے موثر میکانزم ضروری ہے ۔سڑکوں کی حفاظت کے پیش نظر اوورلوڈنگ کی روک تھام کیلئے ضروری اقدامات کیے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مفاد کے اس شاندار منصوبے میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

وسائل کا شفاف استعمال یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عوام کی بہتر اور حقیقی خدمت کیلئے اداروں کو اپنی استعداد کار بڑھانے کی ضرورت ہے ۔ ’’خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام‘‘ میں تعمیرات سے وابستہ نجی شعبہ اپنا کردارادا کرے۔انہوں نے کہا کہ منصوبے پر عملدر آمدکیلئے ایک الگ اتھارٹی بنائی جائیگی اورمنصوبے پر تیزرفتاری سے عملدر آمد کیا جائے گا۔ صوبائی وزراء تنویر اسلم ملک،ڈاکٹر فرخ جاوید،اراکین صوبائی اسمبلی،چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات،متعلقہ سیکرٹریز،چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ،نیسپاک کے حکام اوراعلی افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :