میرے خلاف الیکٹرانک میڈیا میں پراپیگنڈہ کیا جارہا ہے ٗایان علی نے کسٹم عدالت میں درخواست دائر کر دی

پیر 6 جولائی 2015 18:46

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء)ماڈل ایان علی نے کسٹم عدالت میں درخواست دائرکردی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میرے خلاف الیکٹرانک میڈیا میں پراپیگنڈہ کیا جارہا ہے جب کہ سوشل میڈیا پرکردار کشی کی جارہی ہے اس لئے حکومت اور چیف جسٹس ا?ف پاکستان انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی کا نوٹس لیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے عدالت میں پہلی بار بیان دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں 16 کروڑ روپے اسمگل کرنے والے ملزمان کی ضمانت ہوگئی لیکن میری ضمانت نہیں ہورہی، پاکستان میرا ملک ہے اور یہیں جینا مرنا ہے اس لئے ضمانت کے بعد ملک سے فرار نہیں ہوں گی۔

ایان علی کا کہنا تھا کہ بلاوجہ میرا تعلق سیاسی شخصیت سے جوڑا جارہا ہے جب کہ کردار کشی کرکے بنیادی انسانی حقوق سلب کئے جارہے ہیں تاہم عدالت میں اپنی بے گناہی ثابت کروں گی۔واضح رہے کہ ماڈل ایان علی کو 14 مارچ کو اسلام آباد کے بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دبئی جاتے ہوئے اْس وقت حراست میں لیا گیا تھا جب دورانِ چیکنگ ان کے سامان سے 5 لاکھ امریکی ڈالربرآمد ہوئے تھے۔