پاکستان ریلوے نے عید پر کراچی سے لاہور سپیشل ٹرین چلانے کا اعلان کردیا

muhammad ali محمد علی پیر 6 جولائی 2015 18:39

پاکستان ریلوے نے عید پر کراچی سے لاہور سپیشل ٹرین چلانے کا اعلان کردیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 6 جولائی 2015 ء) پاکستان ریلوے نے عید پر کراچی سے لاہور سپیشل ٹرین چلانے کا اعلان کردیاہے۔ تفصیلات کے مطابق عید کی آمد کے موقع پر پاکستان ریلوے کی جانب سے مسافروں کیلئے سپیشل ٹرین چلانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عید کیلئے سپیشل ٹرین کراچی سے لاہور کے درمیان چلائی جائے گی۔ سپیشل ٹرین کے ٹکٹس کی بکنگ کا آغاز 10 جولائی سے ہوگا جبکہ ٹرین 11 سے 16 جولائی کے درمیان چلائی جائے گی۔