پیپلز پارٹی میں آج بھی جانثار کارکنوں کی کمی نہیں ، کارکن پارٹی کا پرچم لہرانے کی طاقت رکھتے ہیں،چوہدری سجاد الحسن

تاریخ گواہ ہے پیپلز پارٹی سے جانے والے ملکی سیاست میں زیر ہوگئے،پی پی رہنماء

پیر 6 جولائی 2015 18:36

اوکاڑہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما سابق پارلیمانی سیکرٹری خزانہ و نو منتخب ضلعی صدر چوہدری سجاد الحسن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی میں آج بھی جانثار کارکنوں کی کمی نہیں جانثار کارکن پیپلز پارٹی کا پرچم لہرانے کی طاقت رکھتے ہیں تاریخ گواہ ہے کہ پیپلز پارٹی سے جانے والے ملکی سیاست میں زیر ہوگئے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک افطار پارٹی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چوہدری سجاد الحسن نے کہا کہ گو کہ آج پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید جیسے قائدین سے محروم ہے بلاول بھٹو کی ایک آواز پر کارکن ملکی سیاست میں ہلچل مچانے کی صلاحیت رکھتے ہیں پیپلز پارٹی کے قائدین نے صعوبتیں اور تکلیفیں تو برداشت کیں جانوں کا نذرانہ پیش کیا مگر عوامی حقوق کی جدوجہد پر سمجھوتہ نہیں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو اس نانا کے نواسے اور اس ماں کے بیٹے ہیں جنکی ساری زندگی غریبوں کی فلاح کرتے گزر گئی انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو میں وہ تمام صلاحیتیں موجود ہیں جو وہ اپنے نانا اور ماں کے ویژن کو آگے بڑھائیں پیپلز پارٹی ایک دفعہ پھرل بلاول بھٹو کی قیادت میں سیاسی رفق پر چھائے گی کارکن اپنے قائدین کے شان بشانہ چلتے ہوئے پیپلز پارٹی کو نمبر ون پارٹی بنائیں گے

متعلقہ عنوان :