سندھ رینجرز ہیڈ کوارٹر میں اہم اجلاس، یوم علی کے حوالے سے پولیس اور رینجرز نے مشترکہ سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی

muhammad ali محمد علی پیر 6 جولائی 2015 18:30

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 6 جولائی 2015 ء) یوم علی کے حوالے سے پولیس اور رینجرز نے مشترکہ سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز ہیڈ کوارٹر میں امن و امان کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے کی۔ اجلاس میں یوم علی کے حوالے سے سیکورٹی اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور پولیس اور رینجرز نے اس حوالے سے مشترکہ سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی۔

متعلقہ عنوان :