پشاور ،صوبہ بھر میں مساجد میں اعتکاف پر بیٹھنے کے لئے انتظامات شروع

پیر 6 جولائی 2015 18:30

پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) صوبائی دارلحکومت پشاور سمیت صوبے بھر کے مساجد میں اعتکاف پر بیٹھنے کے لئے انتظامات شروع ہو گئے ہیں جبکہ بعض سرکاری ملازمین ، افسران نے اعتکاف پر بیٹھنے کے لئے چھٹیوں کی درخواستیں بھی دیدی ہیں ۔ ۔ بعض اہم مساجد میں اعتکاف کے لئے رجسٹریشن کا عمل آخری مرحلے میں داخل ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

شہر بھر کے مساجد میں فرزند اسلام کی بڑی تعداد اعتکاف کی سعادت حاصل کریگی ۔ جبکہ خواتین اپنے گھروں میں اعتکاف پر بیٹھیں گی ۔ مساجد میں اعتکاف پر بیٹھنے کے لئے انتظامات شروع کردیئے گئے ہیں۔ بعض مساجد میں پانچ سے بیس تک افراد اعتکاف کی سعادت حاصل کرینگے ۔ بعض حساس مساجدوں میں اعتکاف پر بیٹھنے والوں سے درخواستیں طلب کی گئی تھی ۔

متعلقہ عنوان :