پنجاب بھر میں651ٹریفک حادثات میں6افراد جاں بحق،796زخمی

پیر 6 جولائی 2015 18:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 651ٹریفک حادثات میں549شدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال میں پہنچایا گیاجبکہ241افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔جبکہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان حادثات کے دوران6افراداپنی جان کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو 1122کے پراونشل سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں312ڈرائیورز ،36کم عمرڈرائیور،351مسافراور133پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ158ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت196متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد68حادثات میں79متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ گوجرانوالہ میں40حادثات میں43متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل796متاثر ہونے والوں میں سے634مرد اور162خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں126افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور513فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان اور157زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زیادہ تھی۔ان ٹریفک حادثات کے بیش تر واقعات میں زیادہ تر487موٹر سائیکلز103آٹو رکشے75موٹر کاریں39مسافربس23ٹرک، اور72دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :