کوئٹہ، سیکرٹری پی ٹی اے بلوچستان ،سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ ڈویژن اور فوکل پرسن کا نواں کلی روٹ پر چلنے والی لوکل بسوں کا معائنہ

بسوں کی حستہ حالی اور کنڈیشن کی خرابی پر دو بسیں ناکارہ قرار، روٹ پرمٹ کنسل کرکے سخت کارروائی کے احکامات

پیر 6 جولائی 2015 18:25

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شیخ جعفرخان مندوخیل کی خصو صی پر سیکرٹری پی ٹی اے بلوچستان عبدالخالق مندوخیل ،سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ ڈویژن امان اللہ پائیزئی اور فوکل پرسن حاجی جان محمد محمد حسنی نے نواں کلی روٹ پر چلنے والی لوکل بسوں کا معائنہ کیا۔ اس دوران بسوں کی حستہ حالی اور کنڈیشن کی خرابی پر دو بسوں کو ناکارہ قرار دیکر ان کے روٹ پرمٹ کنسل کرکے ان کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات متعلقہ محکموں اور ٹریفک پولیس کو جاری کردی گئی ۔

سیکرٹری پی ٹی اے نے کہاکہ شہر میں لوکل بسوں کی مجموعی حالت بہتر ہورہی ہے جبکہ اب بھی بعض روٹس پر ناکارہ اور پرانے بسیں چلا رہی ہیں جن کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ان کے روٹ پرمٹ معطل اور بسوں کے خلاف کارروائی کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ شہر میں تمام ناکارہ بسوں کو باربار نوٹسز جاری کئے جن پر کئی بس مالکان نے اپنی گاڑیوں کی حالت درست کردی ہے جبکہ چند ایک بسوں کی حالت خراب ہیں ۔اس سلسلے میں ان کے روٹ پرمٹ معطل کرکے گاڑی کی درستگی تک روٹ پرمٹ اور گاڑی چلانے کی اجازت نہیں ہوگی ۔اس سلسلے میں ٹریفک پولیس کو باقاعدہ ان بسوں کی فہرست مہیا کی جارہی ہے تاکہ وہ ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بند کردیں ۔