پاک فضائیہ کے افسران کو ترقیاں

ائیر وائس مارشل اسد عبدالرحمٰن خان لودھی اور ائیر وائس مارشل محمد اقبال کی ائیر مارشل کے عہدے پر ترقی

پیر 6 جولائی 2015 18:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) حکومت پاکستان نے ائیر وائس مارشل اسد عبدالرحمٰن خان لودھی اور ائیر وائس مارشل محمد اقبال کو ائیر مارشل کے رینک پر ترقی دے دی جبکہ ائیر کموڈور سلمان احسن بخاری، ائیر کموڈوررضوان پاشا، ائیر کموڈور اْسید الرحمٰن عثمانی،ائیر کموڈور سید نعمان علی، ا ئیر کموڈور ظہیر احمد بابر اور ائیر کموڈور جوادسعیدکو ائیر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی دے دی۔

ائیر مارشل اسد عبدالرحمان خان لودھی نے پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں مارچ1982 میں کمیشن حاصل کیا۔جاپان میں ڈیفنس اتاشی کے طور پر بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ سٹریٹیجک سٹڈیز اور ڈیفنس اینڈ سٹریٹیجک سٹڈیز میں ماسٹر ز کیا ہے۔آجکل ائیر ہیڈکوارٹرزاسلام آباد میں بطورڈپٹی چیف آف دی ائیر سٹاف (سپورٹ ) خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ائیر مارشل محمد اقبال نے پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں جون1982 میں کمیشن حاصل کیا۔اپنے شاندار کیرئیر کے دوران انہوں نے فائٹر سکواڈرن ، آپریشنل ائیر بیس اور ریجنل ائیر کمانڈ کی کمانڈ کی۔ اس کے علاوہ بطور ڈائریکٹر جنرل میڈیا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔آجکل ائیر ہیڈکوارٹرزاسلام آباد میں بطورڈائریکٹرجنرل ائیر فورس سٹریٹیجک کمانڈ خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔آپ چائنہ میں ائیراتاشی کے طور پر بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :