عراقی طیارے نے اپنے ہی شہریوں پر بم گرا دیا، 7 شہری ہلاک،11زخمی

پیر 6 جولائی 2015 18:21

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) عراقی جنگی طیارے نے مبینہ طور پر فنی خرابی کے باعث دارالحکومت بغداد کے شہری علاقے میں بم گرا دیا جس کے نتیجے میں 7 شہری ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل سعد معان نے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگی طیارے میں فنی خرابی کے باعث ایک بم پھنس گیا تھا جو کہ ائیر بیس کے قریب شہری علاقے جدیدا میں گرا جس سے تین گھر متاثر ہوئے۔ترجمان کے مطابق حادثہ میں سات افراد ہلاک جب کہ 11 زخمی ہوئے۔یاد رہے کہ عراق نے گذشتہ سال اپنی فضائی سیکیورٹی میں اضافے کے لیے روس اور ایران سے سکھوئی سو25 نامی جنگی طیارے خریدے تھے۔

متعلقہ عنوان :