پنشنرز کو ادائیگی کیلئے پاکستان پوسٹ نے نیا سوفٹ ویئر خرید لیا

پیر 6 جولائی 2015 18:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) پاکستان پوسٹ نے پنشنرز کو جلد ادائیگی کے لئے آف دی شیلف سوفٹ ویئر ایلیکیشن خریدا ہے جس پر لاکھوں روپے کے اخراجات آئے ہیں اس سوفٹ ویئر کے بعد ماہانہ پنشنرز کو رقم کی ادائیگی میں آسانی ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

کو ذرائع نے بتایا کہ پاکستان پوسٹ سے ماہانہ 328560 پنشنرز وصول کرتے ہیں ملک میں 12033 پوسٹ آفس ہیں جو ان افراد کو سہولت فراہم کر رہے ہیں پاکستان پوسٹ میں 83 جی پی اوز میں 7 فنانشل آفیسر تعینات کئے گئے ہیں ۔

نئے سوفٹ ویئر سے ملٹری پنشن سیونگ بنک منی آرڈر ، بے نظیر انکم سپورٹ ، چائلڈ سپورٹ اور یوٹیلٹی بلز کی ادائیگی میں تیزی آئے گی پاکستان پوسٹ میں 3 ارب روپے کی کرپشن کے مقدمات بھی ہیں اور کرپٹ افراد سے لوٹی ہوئی دولت واپس لی جا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :