لاہور، ہلکی بارش شروع ہوتے ہی نکاسی آب کی صورتحال کا جائز لینے وائس چیئرمین واسا سمیت اراکین پنجاب اسمبلی لکشمی چوک پہنچ گئے

واسا اہلکاروں کو شدید بارش کی صورت میں نکاسی آب کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت

پیر 6 جولائی 2015 18:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں تقریبا48 گھنٹوں کی گرمی کی شدید لہر کے بعد پیر کے روز جیسے ہی شہر میں بارش شروع ہوئی تو ضلعی حکومت کے بعض ذمہ داروں سمیت اراکین اسمبلی حرکت میں آگئے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے وائس چیئرمین واسا سمیت اراکین پنجاب اسمبلی شہباز چوہدری اور سلیم غزالی بٹ لکشمی چوک پہنچ گئے جہاں وائس چیئرمین واسا نے واسا اہلکاروں کو شدید بارش کی صورت میں نکاسی آب کو یقینی بنانے کیلئے اقداما ت کر نے کی ہدایت کی ۔

پیر کے روز گلبرگ ‘ ملتان روڈ ‘گلشن راوی ‘ شاہدرہ‘ میکلوڈروڈ سمیت دیگر علاقوں میں بارش ‘ بادل چھائے رہنے اور ہواؤں سے گرمی کا روز ٹوٹ گیا ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بارش کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی نوید سنائی ہے۔ جو آئندہ چند روز تک جاری رہے گا۔