رمضان المبارک کے دوران صفائی ستھرائی کے کام کی رفتار کو مذید تیز کرکے روزہ داروں کو بہترین بلدیاتی سہولیات فراہم کی جائیں ،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی

پیر 6 جولائی 2015 17:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی سجاد احمد میمن نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران صفائی ستھرائی کے کام کی رفتار کو مذید تیز کرکے روزہ داروں کو بہترین بلدیاتی سہولیات فراہم کی جائیں ان خیا لات کا اظہار انہوں نے کیماڑی زون میں جاری صفائی ستھرائی کے کام کا معائینہ کرتے ہوئے کیا انہوں نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کام کی رفتار کو تیز کرنے کیلئے عملے کو شفٹوں میں تقسیم کرکے صفائی کا عمل رات دن جاری رکھا جائے بلدیہ غربی کی حدود میں موجود ہر گلی محلہ میں کچرہ کو ٹھکانے لگانے کیلئے فول پروف انتظامات کرنے کے ساتھ ساتھ یہاں رہائش پذیر تمام مکاتب فکر اور ہر طبقہ کے افراد کو سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لانے اورخصوصامساجدکے اطراف اورمارکیٹوں میں صفائی ستھرائی کاایسا عمل و صع کیا جائے کہ روز ہ داروں اور مارکیٹ میں خریداری کے لیئے آنے والوں کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے انہوں نے یوم علی کی آمد سے قبل امام بارگاہوں کے اطراف اور جلوس کی گذرگاہوں پر ضروری نوعیت کے امور فوری طور پر مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی جبکہ موقع پر موجود عوام سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ انتظامیہ بلدیہ غربی نے رمضان المبارک کے دوران صفائی ستھرائی اورکچرہ وملبہ ہٹانے کیلئے تر جیحی بنیادوں پر کام جاری کر رکھا ہے لہذآپ لوگ بھی صفائی ستھرائی کے عمل میں انتظامیہ سے تعاون کریں اگر آپ محسوس کرتے ہیں کہ کسی علاقہ میں صفائی ستھرائی میں کوئی کمی رہ گئی ہے تو آپ اس سے انتظا میہ کو آگاہ کریں ۔