کمشنر کراچی نے بلدیہ عظمیٰ کراچی اور دیگر اداروں کو متوقع بارشوں کے بارے میں الرٹ کر دیا

بلدیہ عظمیٰ سمیت تمام ادارے بارشوں کے نقصانات سے سے بچانے کے لیے فوری نوعیت کے اقدامات کریں،شعیب احمد صدیقی

پیر 6 جولائی 2015 17:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے بلدیہ عظمیٰ کراچی اور دیگر اداروں کو متوقع بارشوں کے بارے میں الرٹ کر دیا ہے اور تنبیہ کی ہے کہ وہ بارشوں کے نقصانات سے شہر اور شہریوں کو جانی و مالی نقصانات سے بچانے کے لیے فوری نوعیت کے اقدامات کریں ۔انھوں نے کہا ہے کہ ا س سلسلہ میں بنا ئے گئے ہنگامی منصوبوں پر عملدر آمد کو یقینی بنانے کے لیے ان کے اقدامات فول پروف ہونے چاہئیں۔

انھوں نے کہا کہ محکمہ موسمیات نے جولائی کے دوسرے ہفتہ میں بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ اور کہا ہے کہ کراچی میں بار ش ہو گی ۔ فی الحال اس کی شدت کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا تاہم ہیوی بارش بھی ہو سکتی ہے۔ وہ اپنے دفتر میں متوقع بارشوں کے نقصانات سے بچاؤ کے اقدامات کا جائزہ لینے والے اجلاس کی صدار ت کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بلدیا تی اداروں کے کیے جا نے والے ہنگامی منصوبوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے مختلف فیصلے کیے گیے۔

اجلاس میں بلدیہ عظمیٰ کراچی یڈیشنل کمشنر کراچی ون جاوید صبغت اﷲ مہر ، ڈائریکڑ لوکل گورنمنٹ روبینہ آصف، ضلعی انتظامیہ کے افسران،تمام ڈی ایم سیز، کنٹونمنٹ بورڈز، کے الیکٹرک، محکمہ موسمیات سوئی گیس اور دیگر شہری اداروں کے افسران اور نمائندوں نے شر کت کی۔اجلاس میں منظور کالونی اور مچھر کالونی نالوں اور لیاری، کو رنگی و ناظم آباد میں دیگر نالوں پر عدم صفائی کی شکایت کا نو ٹس لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی اور دیگر ادارے فوری طور پر ان شکایات کو نوٹس لیں فوری اقدامات کریں اورہنگامی اقدامات کر کے بارشوں سے قبل صٖفائی کا کام مکمل کریں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام متعلقہ ادارے بر ساتی نالوں کی صفائی کا کام بارشوں سے قبل مکمل کر نے کو یقینی بنائیں گے اور اس سلسلہ میں نالوں پر صفائی کے کام کی تفصیل سے متعلق کمشنر کراچی کو تفصیلی رپورٹ پیش کریں گے۔اجلاس میں محکمہ موسمیات کے نمائندے نے اجلاس کو بتا یا جولائی کے دوسرے ہفتہ میں کراچی میں بارشیں متوقع ہیں۔ ہیوری بارشوں کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا تاہم انھوں نے اجلاس سے درخواست کی کہ وہ بلدیاتی اداروں کو فوری طور پر الرٹ کریں تاکہ کسی بھی نا گہانی صوتحال پر قابو پانے میں مدد ملے ۔

اجلا س میں گرین ٹاؤن نالہ کی صفائی کو یقینی بنانے کے لیے ا سسٹنٹ کمشنر کی نگرانی میں سول ایوی ایشن اتھار ٹی اور بلدیہ عظمیٰ کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی قائم کردی جو اسی پیر کو شام تک تنازعہ کو حل کر کے نالہ کی صٖفائی کو یقینی بنائے گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کے الیکڑک بارشوں کے موقع پر ان تمام بجلی کے تاروں سے شہریوں کو بچانے کے لیے ہنگامی اقداما ت کرے گی اور لوگوں کو محفوظ رہنے کے لیے اس سلسلہ میں آگاہی مہم شروع کرے گی۔

اجلاس میں بتا یا گی کہ جملہ اور دیگر سیوریج پمپنگ اسٹیشینز پرکسی بھی صوتحا ل نمٹنے کے لیے اقدامات کر لیے گیے ہیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہورڈنگز اور بل بورڈز کے حادثات سے بچانے کے لیے بلدیہ عظمیٰ اور دیگر شہری ادارے فوری اقدامات کو یقینی بنائیں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تمام اسپتالوں کو الرٹ جاری کی جائے گی ۔ فیصلہ کیا گیا کہ تمام اسپتال بارشوں کے بعد ڈینگی کے بچاؤ کے اقدامات کر یں گے جبکہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کلورینیشن کے تقاضے پورے کرے گا تاکہ نگلیریا کے خطرات سے شہریوں کو بچایا جا سکے۔ اجلاس می سندھ بلڑنگز کنٹرول اتھارٹی کو ہدایت کی کہ وہ مخدوش عمارتوں سے بچاؤ کے لیے اقدامات کرے۔

متعلقہ عنوان :