کراچی میں149 منشیات کے اڈے قائم علی شاہ کی گڈگورننس پرسوالیہ نشان ہیں،اسلم ابڑو

قانون کی عملداری نہ ہونے کی وجہ سے کالے دھن کاکاروباراپنے عروج پرپہنچ چکاہے،رہنماء مسلم لیگ ن سندھ

پیر 6 جولائی 2015 17:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) سندھ بھرمیں منشیات کی کھلے عام فروخت پرمعاشرے کیلئے ایک ناسوربن چکی ہے،سندھ حکومت کی نااہلی سے صوبہ جرائم کاگڑھ بنتاجارہاہے اورسندھ کے حکمراں کسی نئے این آراوکے انتظارمیں بیٹھے ہیں، ان خیالات کااظہارمسلم لیگ ن سندھ کے اطلاعات سیکریٹری محمداسلم ابڑونے میڈیاہاؤس سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا،انہوں نے کہاکہ کراچی کے 130پولیس اہلکاروں کے منشیات کے اڈوں سے بھتہ وصولی کے انکشاف نے سند ھ حکومت کی گڈگورننس کابھانڈاپھوڑدیاہے،قانون کی عملداری نہ ہونے کی وجہ سے کالے دھن کاکاروباراپنے عروج پرپہنچ چکاہے،اسلم ابڑونے کہاکہ کراچی کے 85تھانوں کی حدودمیں149منشیات کے اڈوں سے پولیس کی بھتہ وصولی قائم علی شاہ کی گڈگورننس پرسوالیہ نشان ہیں ،پارٹی کی سیکریٹری اطلاعات کاکہناتھاکہ عوام کوآئندہ نسلوں کامستقبل محفوظ بنانے کیلئے قانون کے ہاتھ مضبوط کرناہوں گے صرف تحقیقا تی کمیٹیاں بناکر فائلیں سردخانے میں رکھ دینے سے سندھ کے مسائل حل نہیں ہوں گے