تبلیغی کارکنان کواپنے بستروں پر نام ،مکمل ایڈریس اور فون نمبر لکھنے کی سخت ہدایات جاری

بستر کے بغیر تبلیغی مرکز میں رات گزارنے پر پابندی عائد کر دی گئی

پیر 6 جولائی 2015 17:49

تبلیغی کارکنان کواپنے بستروں پر نام ،مکمل ایڈریس اور فون نمبر لکھنے ..

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء)تبلیغی عمائدین کی جانب سے تبلیغی کارکنان کواپنے بستروں پر نام ،مکمل ایڈریس اور فون نمبر لکھنے کی سخت ہدایات جاری کردی گئیں۔بستر کے بغیر تبلیغی مرکز میں رات گزارنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔معلوم ہوا ہے کہ تبلیغی اکابرین نے دعوت وتبلیغ میں چلنے والے تمام کارکنان کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ حکومتی احکامات کو دینی فریضہ سمجھ کر ادا کریں ۔

(جاری ہے)

شمالی علاقہ جات سمیت دیگر دور دراز جانیوالی جماعتوں کی نصرت کیلئے ساتھی ایک روز سے زیادہ قیام نہ کریں ،سفر کے دوران پولیس چیک پوسٹ پر خوشی اور رضاکارانہ طور پر تلاشی دیں اور انتظامی اداروں کی بھرپور معاونت کریں ۔ذرائع کے مطابق تبلیغی مرکز رائے ونڈ میں سالانہ چلہ لگانے والے ساتھیوں کو منع کردیا گیا ہے کہ وہ اپنے مقامی مراکز میں وقت لگائیں رائے ونڈ مرکز میں صرف سال اور بیرون کیلئے جماعتیں روانہ ہوا کریں گی ۔