’’گوجرانوالہ ٹرین حادثے سے ریلوے کی ٹارگٹ سے زیادہ آمدن کی خوشی کی خبر بھی گہنا گئی‘‘

پیر 6 جولائی 2015 17:47

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء ) گوجرانوالہ ٹرین حادثے کے باعث پاکستان ریلوے کی ٹارگٹ سے زیادہ آمدن کی تفصیلات کے حوالے سے پریس کانفرنس تاخیر کا شکار ہو گئی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے بتایا کہ ہم نے آپ سے ریلوے کی آمدن کے حوالے سے تفصیلات کو شیئر کرنا تھا لیکن بد قسمتی سے گوجرانوالہ ٹرین حادثے کی وجہ سے آج اسکی تفصیلات دی جارہی ہے۔آنے والے دنوں میں اسکی تفصیلات سے بھی آپ کو آگاہ کیا جائے گا ۔ یاد رہے کہ وزیر ریلوے اس سے قبل اپنی پریس کانفرنس میں بتا چکے ہیں ریلوے فریٹ اور پسنجر کے شعبوں میں مقررہ کردہ ٹارگٹ سے زیادہ آمدنی حاصل کر چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :