21مئی سے ٹارگٹ کلنگ کے شروع ہونیوالے سلسلے کے ملزمان تک پولیس پہنچ گئی ہے، جلد گرفتار کرلیا جائیگا، ڈی آئی جی کوئٹہ

پیر 6 جولائی 2015 17:44

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء ) ڈی آئی جی کو ئٹہ عبد لرزارق چیمہ نے کہا کہ 21مئی سے کو ئٹہ میں ٹا رگٹ کلنگ کا جو سلسلہ شروع ہو ا ہے اس کے ملزمان تک پو لیس پہنچ گئی ہے انہیں جلد گرفتار کیا جا ئے گا پیر کے روز اپنے دفتر میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ نے کہا کہ دہشتگر دی کے ان واقعات میں جہاں عام شہر ی جاں بحق ہو ئے ہیں وہا ں پو لیس اہلکار وں کوبھی ٹارگٹ کیا گیا انہوں نے کہا کہ پاسپورٹس آفس کے قریب پیش آنے والے واقعہ میں پولیس اہلکار سمیت تین افراد جان بحق جبکہ خاتون سمیت تین افراد زخمی ہو گئے انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکار کی فائرنگ سے ایک حملہ آور زخمی بھی ہو گیا ہے جس کی گر فتا ری کے لئے پو لیس کوششیں کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ گز شتہ روز لیا قت با زار میں ہو نے والے بم دھماکے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ شہر میں کیمروں کی تنصیب کا کام جارہی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مذہبی دہشت گردی میں کاعدم تنظیمیں ملوث ہیں جو مختلف ناموں سے کام کر رہی ہیں جن کا سراغ لگا لیا گیا ہے اور جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بی ایم سی ہسپتال میں لائے گئے زخمی کے بارے میں بھی تحقیقات کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہمارے حوصلے بلند ہے دہشتگردوں کی اسطرح کی کارروائیوں سے ہمارے حوصلے کمزور نہیں ہونگے دہشتگردوں کا آخر تک پیچا کیا جائے گا اور شہر میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے ہر قسم کے اقدامات کئے جائینگے ۔