امن فاؤنڈیشن نے ہیٹ ویو سے نمٹنے کے لیے پورے شہر میں رمضان ریلیف کیمپس قائم کیے

امن ایمبولینس نے کورنگی ، داؤد اور ناگن چورنگی، عائشہ منزل ، ناظم آباد اور جوہر موڑ پر قائم تمام کیمپس پر ایمرجنسی کی خدمات انجام دیں

پیر 6 جولائی 2015 17:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) کراچی کی حالیہ ہیٹ ویو نے سینکڑوں انسانی جانیں لے لی ، جس سے نمٹنے کے لیے امن فاؤنڈیشن نے کراچی کے مختلف علاقوں میں ریلیف کیمپس قائم کیے تاکہ متاثرہ شہریوں کو طبی امداد دی جاسکے ۔ اس سلسلے میں نیسلے اور K-E نے امن فاؤنڈیشن کے ساتھ بھر پور تعاون کیا ۔ امن ہیلتھ نے کورنگی ، داؤد اور ناگن چورنگی، عائشہ منزل ، ناظم آباد اور جوہر موڑ پر چھ کیمپس قائم کیے ۔

امن ہیلتھ کے ڈاکٹرز او ر پیرا میڈکس ان تمام کیمپس میں موجود تھے جنھوں نے لوگوں کو ڈی ہائیڈریشن اور ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے طریقے بتائے اور متاثرہ لوگوں کو طبی امداد بھی فراہم کی۔ کسی بھی ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے امن ایمبولینسز بھی تمام کیمپس پر موجود تھیں ۔

(جاری ہے)

ماہِ رمضان کی وجہ سے ہر کیمپ پر روزہ داروں کے لیے ہزاروں کی تعداد میں افطار ی ، منرل واٹر کی بوتلیں اور او آر ایس فراہم کیا گیا اور یہ تمام سروسز مفت دی گئیں ۔

ریلیف کیمپس کی خدمات کے حوالے سے امن ہیلتھ کی سی ای او ، ڈاکٹر سعدیہ قریشی نے کہا کہ ’’ اب تک 8دنوں میں ہم 50,000متاثرہ افراد کو طبی امداد ، طبی مشورے، افطاری، پانی ، او آر ایس اور ایمر جنسی سروسز مہیا کر چکے ہیں اور ہماری یہ خدمات پورے ماہ ِ رمضان میں جاری رہیں گی‘‘ ۔امن فاؤنڈیشن کے سی ای او ، جناب ملک احمد جلال نے مزید کہا کہ ’’ اس سلسلے میں امن فاؤنڈیشن نے اپنے منفرد ہیلتھ کیئر ایکو سسٹم نیٹ ورک سے بھرپور استفادہ حاصل کیا ۔ یہ نیٹ ورک کمیونٹی ہیلتھ ورکرز ، ایمرجنسی میڈیکل سروسز اور ہمارے شہری ہیلتھ انسٹیٹوٹ پر مشتمل ہے تاکہ کراچی کے متاثرہ افراد مختلف امداد فراہم کی جاسکے ۔‘‘

متعلقہ عنوان :