رمضان المبارک میں تمام سیاسی پارٹیوں کو تقویٰ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی پارٹیوں سے چور،لٹیروں کو نکال باہر کریں،راشد نسیم

پوری قوم متحد ہوکر کرپشن کے ناسور کو روکے اور کرپٹ قیادت سے نجات حاصل کرے تو ملک کا نقشہ ہی بدل جائے، نائب امیرجماعت اسلامی

پیر 6 جولائی 2015 17:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں تمام سیاسی پارٹیوں کو تقویٰ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی پارٹیوں سے چور،لٹیروں کو نکال باہر کردینا چاہئے، پاکستان میں قومی دولت کی لوٹ مار اور کرپشن کو روکا جائے تو آج وطن عزیز کی یہ صورتحال نہ ہوتی۔ پوری قوم متحد ہوکر کرپشن کے ناسور کو روکے اور کرپٹ قیادت سے نجات حاصل کرے تو ملک کا نقشہ ہی بدل جائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیڈر بی ایریا میں منعقدہ افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھتہ، منی لانڈرنگ اور قومی دولت کی لوٹ مار کرکے اپنی تجوریاں بھرنے والی قیادت کبھی بھی ملک وقوم کے ساتھ مخلص نہیں ہوسکتی،گن پوائنٹ پر لوگوں سے فطرہ کے نام پر بھتہ کی وصولی بھی کھلی دہشتگردی ہے۔ جماعت اسلامی نہ پہلے اور نہ اب اپنے ووٹرز کو شرمندہ کرے گی۔ جماعت اسلامی کی مخلص ودیانتدار قیادت کا کردار کھلی کتاب کی طرح ہے۔ مرحوم عبدالستار افغانی، پروفیسر غفور احمد، نعمت اﷲ خان سے لیکر سراج الحق تک جیسی قیادت قوم کیلئے ایک مثالی نمونہ ہے جن پر مخالفین بھی ایک روپے کی کرپشن کا الزام نہیں لگا سکتے۔

متعلقہ عنوان :