میڈم جہاں آراء وٹو نے پاکستان سویٹ ہوم کے بیمار بچوں کی عیادت کی

پیر 6 جولائی 2015 17:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) سفیر برائے یتیم اطفال میڈم جہاں آراء وٹو نے پاکستان سویٹ ہوم کے بیمار بچوں کی عیادت کی اور انکے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان سویٹ ہوم یتیم بچوں کے لیے ایک مثالی ادارہ ہے اور پاکستان میں پہلی دفعہ ان معصوم فرشتوں کے لیے ایک ایسا ادارہ بنایا گیا ہے جسمیں وہ پھل پھول سکیں اور بڑے ہو کر پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ ہم سب پر چاہیے کہ مل جل کر انسانیت کی خدمت کرنے والے لوگوں کا بھرپور ساتھ دیں۔ انہوں نے اس موقع پر بچوں کی جلدازجلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :