ایس ای سی پی نے ٹریڈنگ رائٹ ہولڈرز کے لئے آن لائن فنانشل رپورٹنگ سسٹم جاری کر دیا

پیر 6 جولائی 2015 17:27

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے سٹاک مارکیٹ میں رجسٹرڈ تمام ٹریڈنگ رائٹ سرٹیفکیٹ ہولڈرز کیلئے فنانشل رپورٹنگ کا ایک جامع اور آن لائن سسٹم جاری کر دیا ہے۔ یہ اقدام سرمایہ کاروں کے تحفظ اور اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کرنیوالی کمپنیوں کی مالی حالت کی بہتر نگرانی کے لئے لیا گیا ہے ۔

فنانشل رپورٹنگ کا یہ سسٹم تمام ٹریڈنگ رائٹ سرٹیفکیٹ ہولڈرز (TREC) کو پابند بناتا ہے کہ وہ اپنے سہ ماہی فنانشل ریٹرن ایس ای سی پی کی ویب سائٹ کے ذریعے تیس ان کے اندر اندر جمع کروائیں۔ اس سے پہلء بروکریج کمپنیاں اپنے فنانشل سٹیٹمنٹ سالانہ جمع کرواتے تھے۔ ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ کیو نکہ ٹریڈنگ رائٹ سر ٹیفیکیٹ ہولڈرکے پاس موجود سرمایہ سرمایہ کاروں کی امانت ہوتا ہے اور وہ سرمایہ کاروں کی طرف سے سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کرنے کی مجاز ہوتے ہیں، اس لئے ان کی جانب سے زیادہ سے زیادہ فنانشل رپورٹنگ کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

اسی کے پیش نظر اب ٹریڈنگ رائٹ سرٹیفیکیٹ ہولڈرز کے لئے کمپنی کی فنانشل رپورٹنگ کو سہ ماہی کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ جون تیس کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے لئے فنانشل ریٹرن جمع کروانے کی آخری تاریخ تیس جولائی ہے۔ ایس ای سی پی کی جانب سے نئے فنانشل رپورٹنگ سسٹم کے استعمال اور اس سے آگاہی کے لئے کراچی ِ لاہور اور اسلام آباد کی اسٹاک ایکس چینجز میں تربیتی ورکشاپس کا انعقاد بھی کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :