باجوڑایجنسی میں بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کیخلاف جماعت اسلامی نے احتجاج کی دھمکی دیدی

پیر 6 جولائی 2015 17:18

باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء ) رمضان کے بابرکت مہینے میں باجوڑایجنسی میں بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کیخلاف جماعت اسلامی نے احتجاج کی دھمکی دیدی۔عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکاہے بجلی لوڈشیڈنگ فوری ختم کی جائیں ورنہ احتجاج کی کال دیں گے۔سحری اور افطاری میں بھی بجلی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ جماعت اسلامی باجوڑایجنسی کے امیر مولانا عبدالمجید اور دیگر رہنماوں نے کہاہے کہ باجوڑایجنسی میں رمضان المبارک کے شروع ہوتے ہی مسلسل لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا محال کردیاہے انھوں نے کہاکہ باجوڑایجنسی کے چودہ لاکھ عوام گزشتہ کئی دنوں سے بجلی کی عدم دستیابی کے شکار ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کے پانی کی حصول میں انتہائی مشکلات کا سامناہے ایجنسی کے تمام علاقوں میں رمضان المبارک کے آغاز سے بجلی کا نام و نشان تک نہیں اور دیہاتی علاقوں میں مسلسل بجلی غائب ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے باجوڑایجنسی کے ارکان پارلیمنٹ کے بجلی کی بدترین بحران پر مسلسل خاموشی کی شدید مذمت کی انھوں نے کہاکہ باجوڑایجنسی کے عوام بجلی کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے شدید مصائب اور مشکلات کا شکار ہیں لیکن افسوس کہ باجوڑایجنسی کے تینوں ارکان پارلیمنٹ نے عوام کے مسائل کے طرف کوئی توجہ دینے کی زحمت نہیں اٹھارہے ہیں ۔ انھوں نے خبردار کیا کہ اگر باجوڑایجنسی میں ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ نہیں کیا گیا تو عوام ٹیسکو حکام کے خلاف سڑکوں پر نکل ائیں گے