ڈیرہ اسما عیل خان ، پولیس کی کاروائی لاکھوں روپے مالیت کی پانچ کلوسے زائدہیروئن برآمد ،سمگلرگرفتار ،مقدمہ درج

پیر 6 جولائی 2015 17:17

ڈیرہ اسما عیل خان ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء ) یارک پولیس نے چنڈہ چیک پوسٹ پرناکہ بندی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی پانچ کلوسے زائدہیروئن برآمدکرکے پشاورکے رہائشی سمگلرکوگرفتارکرکے اسکے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوڈیرہ صادق حسین بلوچ کواطلاع ملی کہ ہیروئن کی بھاری مقدارچنڈہ چیک پوسٹ کے ذریعے سمگل کرنیکی کوشش کی جائیگی جس پرانہوں نے ایس ایچ اویارک محمدرمضان کوہدایت کی کہ وہ ناکہ بندی کریں جس پریارک پولیس نے ناکہ بندی کے دوران چنڈہ چیک پوسٹ پرمنشیات سمگلرجہاندارولدشمس القمرسکنہ بڈھ بیرپشاورسے پانچ کلوایک سوگرام ہیروئن برآمدکرلی۔

جسکی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے۔یارک پولیس نے منشیات سمگلرکوگرفتارکرکے اسکے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :