ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے چھ ماہ کے دوران سنگین جرائم میں ملوث476اشتہاری ملزمان کوگرفتارکرلیا

پیر 6 جولائی 2015 17:15

ڈیرہ اسما عیل خان ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء ) ڈی پی اوڈیرہ صادق حسین بلوچ کی ہدایت پرڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے جنوری2015سے جون2015ء کے عرصہ چھ ماہ کے دوران دہشتگردی‘فرقہ واریت‘سنٹرل جیل ڈیرہ پردہشتگردوں کے حملے کے دوران فرارہونیوالے خطرناک قیدیوں‘قتل‘ڈکیتی سمیت دیگرسنگین جرائم میں ملوث476اشتہاری ملزمان کوگرفتارکرلیا۔

پولیس نے دہشتگردوں کیخلاف پولیس مقابلوں کے دوران بہادری کامظاہرہ کرتے ہوئے 11دہشتگردوں کوہلاک کیا۔پولیس نے اسلحہ برآمدگی کی مہم کے دوران نودستی بم‘دوڈیٹونیٹر‘ایک آرپی جی سیون‘تین راکٹ گولے‘تین بیٹریاں برآمدکیں۔پولیس نے 46 کلاشنکوف‘دوکلاکوف‘55 رائفلز‘114بندوقیں‘ 309پسٹل‘ 32 چاقو اور11394کارتوس برآمدکرلئے۔

(جاری ہے)

اسی طرح منشیات کیخلاف کارروائیوں کے دوران83کلو119گرام چرس‘27کلو490گرام افیون‘ہیروئن13کلو365گرام‘بھنگ 49کلو530گرام اور197بوتل شراب برآمدکرلی۔اسی طرح ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پرپولیس نے کل30ہزار446 چالان کئے اورٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر1کروڑ23لاکھ80ہزار400روپے کے جرمانے وصول کرکے سرکاری خزانے میں جمع کرادیئے گئے۔

ڈی پی اوڈیرہ صادق حسین بلوچ نے میڈیاکوبریفنگ کے دوران بتایاکہ ڈیرہ پولیس نے بغیرکسی دباؤاورسیاسی تفریق کے ناجائزاسلحہ اورمنشیات کیخلا ف کارروائیاں کیں۔دہشتگردی اورفرقہ واریت کوکسی صورت برداشت نہیں کیاجائیگا۔جرائم میں ملوث ملزمان کے گردگھیراتنگ کردیاگیاہے۔پولیس کے اقدامات کی وجہ سے علاقے میں امن قائم ہوچکاہے۔کاروباری سرگرمیاں عروج پرپہنچ چکی ہیں۔عوام اورتاجرقیام امن کیلئے پولیس اورانتظامیہ سے مکمل تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :