عراقی جنگی طیارے نے اپنے شہریوں پر بم گرا دیا، 7 افرادہلاک،11 زخمی

پیر 6 جولائی 2015 17:13

عراقی جنگی طیارے نے اپنے شہریوں پر بم گرا دیا، 7 افرادہلاک،11 زخمی

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء ) عراقی جنگی طیارے نے مبینہ طور پر فنی خرابی کے باعث دارالحکومت بغداد کے شہری علاقے میں بم گرا دیا جس کے نتیجے میں 7 شہری ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکیمیڈیا کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل سعد معان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنگی طیارے میں فنی خرابی کے باعث ایک بم پھنس گیا تھا جو کہ ائیر بیس کے قریب شہری علاقے جدیدا میں گرا جس سے تین گھر متاثر ہوئے۔ترجمان کے مطابق حادثہ میں 7افراد ہلاک جب کہ 11 زخمی ہوئے۔یاد رہے کہ عراق نے گذشتہ سال اپنی فضائی سیکیورٹی میں اضافے کے لیے روس اور ایران سے سکھوئی سو—25 نامی جنگی طیارے خریدے تھے۔

متعلقہ عنوان :