ایس ای سی پی کی تمام ٹریڈنگ رائٹ سرٹیفکیٹ رکھنے والی کمپنیوں کو مالی گوشوارے جمع کرانے کی ہدایات

پیر 6 جولائی 2015 17:13

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء ) سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے سٹاک مارکیٹ میں رجسٹرڈ تمام ٹریڈنگ رائٹ سرٹیفکیٹ رکھنے والی کمپنیوں کو آن لائن سسٹم کے ذریعے سہ ماہی مالی گوشوارے جمع کرانے کی ہدایات جاری کردیں۔

(جاری ہے)

پیر کوایس ای سی پی کے اعلیٰ حکام نے رابطہ کرنے پربتایاکہ یہ اقدام سرمایہ کاروں کے تحفظ اور اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کرنے والی کمپنیوں کی مالی حالت کی بہتر نگرانی کے لئے لیا گیا ہے ۔

فنانشل رپورٹنگ کا یہ سسٹم تمام ٹریڈنگ رائٹ سرٹیفکیٹ ہولڈرز کو پابند بناتا ہے کہ وہ اپنے سہ ماہی مالی گوشوارے ایس ای سی پی کی ویب سائٹ کے ذریعے تیس دن کے اندر اندر جمع کرائیں۔ قبل اس کے بروکریج کمپنیاں اپنی فنانشل سٹیٹمنٹ سالانہ جمع کرواتی تھیں

متعلقہ عنوان :