Live Updates

تحریک انصاف نے دھرنے میں منتخب گانوں سے شرکاء کو محظوظ کرنے والے ڈی جے بٹ کے 8کروڑ روپے دبا لئے

متاثرہ ڈسک جوکی کا عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ دھرنے کے دوران میرے 60ٹرکوں ، 60جنریٹر اور 600 لڑکوں نے کام کیا ، پی ٹی آئی کی قیادت رقم دینے میں ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے ، ڈی جے بٹ کی میڈیا سے گفتگو

پیر 6 جولائی 2015 17:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف نے دھرنے کے دوران اپنے بہترین ساؤنڈ سسٹم اور منتخب گانوں سے شرکاء کو محظوظ کرنے والے ڈی جے بٹ کو چونا لگا دیا، پی ٹی آئی نے ڈی جے بٹ کے 8کروڑ روپے دبا لئے، ڈی جے بٹ نے عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

پیر کو ڈی جے بٹ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ دھرنے سے پہلے پی ٹی آئی کے ہیڈکوارٹر سے مجھ سے رابطہ کر کے ایک دو دن کے دھرنے کیلئے کوٹیشن مانگی گئی، میرا ریٹ سب سے کم ہونے کی وجہ سے مجھے دھرنے کا کنٹریکٹ دیا گیا تھا، ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ دھرنا اتنا لمبا ہو جائے گا اور126دن تک چلے گا، اس کے باوجود ہم نے سروسز مہیا کیں، دھرنے کے دوران ہمیں 40فیصد رقم دی جاتی رہی، میرے 60ٹرک اور قریباً60جنریٹر دھرنے میں کام پر لگے ہوئے تھے اور 600کے قریب لڑکے میں نے کام پر رکھے ہوئے تھے، بارش میں بھی سسٹم کو چلایا گیا،جس کی وجہ سے ہمارا بہت نقصان ہوا مگر پھر بھی ہم نے کام جاری رکھا، جب دھرنا ختم ہوا تو ہمیں کہا گیا کہ ایک ہفتے میں پیسوں کی ادائیگی کر دی جائے گی جو چھ ماہ گزر جانے کے باوجود ابھی تک نہ کی جا سکی، 2011ء سے میں پی ٹی آئی کے ساتھ کام کر رہا ہوں، مجھ سے ای میل پر رابطہ کیا جاتا ہے اور ای میل سے ہی ہماری ڈیل طے پاتی ہے، پی ٹی آئی کے رہنما علیم خان نے مجھ سے کہا کہ 8کروڑ میں سے 3کروڑ لے لو اور قصہ ختم کرو، لیکن میرے ذمے تو ابھی تک 5کروڑ روپے مارکیٹ میں واجب الادا ہیں، میں کیسے تین کروڑ میں گزارہ کر سکتا ہوں، دوسری طرف پی ٹی آئی کے رہنما نعیم الحق نے ڈی جے بٹ کو معاملات طے کرنے کیلئے بلا لیا اور کہا کہ آپ میرے چھوٹے بھائی کی طرح ہیں، آپ پی ٹی آئی اور دھرنے کے ہیرو ہیں اگر آپ کے واجبات ہیں تو آئیں مجھ سے مل کر بتائیں آپ کی رقم آپ کو دلاؤں گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات