وزیراعلیٰ سندھ کی زبان ایک دفعہ پھر پھسل گئی،کراچی کی آباد ی پاکستان کی آبادی سے زیادہ بتا دی

پیر 6 جولائی 2015 17:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زبان ایک دفعہ پھر پھسل گئی،کراچی کی آبادی ایک بار پھر پاکستان کی آبادی سے زائد بتا دی۔

(جاری ہے)

پیر کو یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ کراچی کی آبادی 22کروڑ ہے جو کہ آنے والے سالوں میں مزید بڑھے گی، اگلے پانچ سالوں میں کراچی دنیا کا سب سے بڑا آبادی والا شہر بن جائے گا، کراچی میں زیادہ تر جھگڑے زن اور زمین کے ہیں، اس دوران ان کے متعدد ساتھیوں نے ان کی غلطی کو درست کرانے کی کوشش کی اور بتایا کہ 22ملین ہے تاہم پھر بھی وزیراعلیٰ اپنی بات پر ڈٹے رہے کہ میں ٹھیک ہی تو کہہ رہا ہوں کہ 22ملین یعنی 22کروڑ ہے، تاہم بعد ازاں احساس ہونے پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ او سوری میں 20قدم آگے بڑھ گیا۔

متعلقہ عنوان :