کراچی : نیب کی مختلف محکمو ں میں کارروائیاں، سندھ پولیس میں ہلچل۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 6 جولائی 2015 17:09

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 06 جولائی 2015 ء) : کراچی میں مختلف محکموں میں کرپشن کے خلاف نیب کی کارروائیاں جاری ہیں جس کے پیش نظر سندھ پولیس میں بھی ہلچل دیکھنے میں آ رہی ہے. سندھ پولیس کے اے آئی جی فنانس نے بھی اپنا چارج چھوڑ دیا ، اے آئی جی فدا حسین کو اے آئی جی ایڈمن متعین کر دیا گیا ہے.

(جاری ہے)

نیب حکام کے مطابق سابق ای آئی جی فنانس فد احسین کانام اربوں روپے کی کرپشن میں سر فہرست ہے. فدا حسین پر بلٹ پروف گاڑیوں اور فیول کی خریداری میں اربوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے. دوسری جانب سینٹرل پولیس آفس میں سے کئی اہم فائلز غائب ہو گئی ہیں. جس پر فدا حسین نے لا تعلقی اور لا علمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اس سے متعلق علم نہیں ہے.

متعلقہ عنوان :