جنوبی کوریا کا مالاکنڈ پاس ٹنل کی تعمیر کے لئے 7 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا قرضہ دینے پر اتفاق

پیر 6 جولائی 2015 16:59

اسلام آباد ۔ 6 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) جنوبی کوریا نے مالاکنڈ پاس ٹنل کی تعمیر کے لئے 7 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا قرضہ دینے پر اتفاق کیا ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق اس ٹنل کی فزیبلٹی رپورٹ نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور جنوبی کوریا کے کنسلٹنٹس نے مشترکہ طور پر تیار کی ہے۔ منصوبے کے تحت 7.9 کلو میٹر طویل ٹنل تعمیر کی جائے گی جس پر 3 پل ہوں گے جبکہ اس کے دونوں اطراف سڑکیں بھی تعمیر کی جائیں گی۔ یہ ٹنل چار سال کے عرصہ میں مکمل ہوگی اور اس سے مالاکنڈ ڈویژن کا سفر کرنے والے افراد کو فائدہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :