صدقہ فطر اور دیگر صدقات اور زکواة اکٹھا کرنے کے لئے شہر کے مختلف مقامات پر بینرز آویزاں

پیر 6 جولائی 2015 16:58

اسلام آباد ۔ 6 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) جڑواں شہروں میں مختلف مذہبی اور رفاحی تنظیموں کی طرف سے صدقہ فطر اور دیگر صدقات اور زکواة اکٹھا کرنے کے لئے شہر کے مختلف مقامات پر بینرز آویزاں کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

مساجد کے باہر اور چوک چوراہوں پر مذہبی تنظیموں، مدارس اور رفاحی تنظیموں نے بینرز آویزاں کر رکھے ہیں جن پر شہریوں سے صدقات، فطرانہ ان کے اداروں کو دینے کے مطالبات درج ہیں، بینرز پر اپنے متعلقہ اداروں کو عطیات کی اپیلیں کی جا رہی ہیں۔ بعض علمائے کرام مساجد میں بھی نمازیوں سے اپیلیں کر رہے ہیں کہ صدقہ فطر مساجد انتظامیہ کے پاس جمع کرائیں تاکہ مستحق افراد تک پہنچایا جا سکے۔