اسلام آباد : بلدیاتی انتخابات، چئیر مین سینیٹ نے رولنگ دے دی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 6 جولائی 2015 16:42

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 06 جولائی 2015ء) : چئیر مین سینیٹ رضا ربانی کی زیر صدات سینیٹ اجلاس ہوا. جس میں چئیر مین سینیٹ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا قانون موجود نہیں ہے.

(جاری ہے)

انہوں نے کہا صدر بلدیاتی انتخابات کی قانون سازی اور منظوری کے لیے ایک مشترکہ اجلاس بلائیں. بطور چئیر مین میری ذمہ داری ہے کہ میں آئین اور ایوان کی پاسداری کروں. قانون کے بغیر بلدیاتی الیکشن کے لیے سینیٹ اجازت نہیں دے گی. انہوں نے کہا کہ سینیٹ اجازت نہیں دے سکتی کہ جو قانون موجود ہی نہیں ہے اس پر عمل کیا جائے. انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات کے لیے قانون سازی کے مراحل ابھی باقی ہیں.