غداری کیس، خصوصی عدالت کے فیصلے کیخلاف درخواستوں کی سماعت کل ہوگی

پیر 6 جولائی 2015 16:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) اسلام آباد ہائی کورٹ میں سنگین غداری مقدمے میں خصوصی عدالت کے 21نومبر 2014ء کے فیصلے کیخلاف دائر درخواستوں کی سماعت کل (منگل کو) ہوگی ۔ جسٹس نور الحق این قریشی اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ڈویژن بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم شوکت عزیز ، سابق چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر اور سابق وزیر قانون زاہد حامد نے اکیس نومبر 2014ء کے خصوصی عدالت کے فیصلے میں سنگین غداری مقدمے میں سابق صدر پرویز مشرف کے ساتھ معاون و شریک ملزمان ٹھہرائے جانے پر اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کررکھا ہے دوسری طرف سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے خصوصی عدالت کے قیام اور پراسکیوٹر اکرم شیخ کی تقرری کیخلاف دائر اپیلوں کی سماعت بھی آج جسٹس نور الحق قریشی کی سربراہی میں ڈویژن بینچ کی عدالت میں ہوگی

متعلقہ عنوان :