ژوب کوئٹہ قومی شاہراہ پرحادثہ ،تیز رفتاری کے باعث گاڑی الٹنے سے پانچ افراد زخمی

پیر 6 جولائی 2015 16:35

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء ) ژوب کوئٹہ قومی شاہراہ پرحادثہ تیز رفتاری کے باعث گاڑی الٹنے سے پانچ افراد زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق کوئٹہ قومی شاہراہ پر قلعہ سیف اللہ کے علاقے تنگہ کے قریب تیز رفتاری کے باعث ٹو ڈی کار الٹنے سے پانچ افراد حضرت حسین محمد عذیر جدران خان شاہ فیصل اور محمد عمران زخمی ہو گئے جنہیں سول ہسپتال ژوب پہنچا دئیے گئے جہاں ان کی حالت تسلی بخش بتائی جا رہی ہے۔