تین سے زائد لیگل ایڈوائزریاں رکھنے والے وکلاء کیخلاف کاروائی کیلئے درخواست پر فریقین کے وکلا ء مزید بحث کیلئے طلب

پیر 6 جولائی 2015 16:31

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے تین سے زائد لیگل ایڈوائزریاں رکھنے والے وکلا ء کے خلاف کاروائی کے لئے دائر درخواست پر فریقین کے وکلا ء کو مزید بحث کے لئے طلب کر لیا۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجازالاحسن نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ قوانین کے تحت کوئی بھی وکیل تین سے زائد لیگل ایڈوائزریاں نہیں رکھ سکتامگر اسکے باوجود کئی وکلا ء نے دو سو سے زائد ایڈوائزریاں رکھی ہوئی ہیں۔

سکیورٹیز ایکسچینج کمیشن کے وکیل نے جواب داخل کراتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ تین سے زائد ایڈوائزریاں رکھنے والے وکلا ء کے خلاف سکیورٹیز ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کا فورم موجود ہے جس سے رجوع کیا جا سکتا ہے لہٰذا درخواست کو غیر موثر قرار دیا جائے۔عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلا کو مزید بحث کے لئے طلب کرلیا۔