امیر حیدر ہوتی، سردار حسین بابک کا پشاور میں گرمی کے باعث بیہوش ہونیوالے 1400 سے زائد افراد سے ہمدردی کا اظہار

پیر 6 جولائی 2015 16:28

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی اور صوبائی پارلیمانی لیڈر و ترجمان سردار حسین بابک نے پشاور میں شدید گرمی کے باعث بے ہوش ہونے والے1400سے زائد افراد سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے اور انہیں صبر کی تلقین کی ہے ، اپنے ایک بیان میں پارٹی رہنماوٴں نے کہا ماہ صیام شدید گرمی کے باعث عام آدمی سخت پریشان ہے جبکہ اس پر غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے ، انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ حکومت کو روزہ داروں کی حالت زار سے کوئی دلچسپی نہیں اور ماہ مبارک میں بھی حکومت نے ظلم ڈھانے کی اپنی روش نہ بدلی ، انہوں نے مختلف ہسپتالوں میں داخل مریضوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان مریضوں کے مناسب علاج معالجے کیلئے خصوصی توجہ دی جائے اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایات جاری کی جائیں کہ ان کو علاج کی سہولیات کی فراہمی میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کیا جائے ، انہوں نے شہر میں لوڈشیدنگ ختم کرنے اور کم وولٹیج و ٹرپنگ کی شکایات دور کرنے کا بھی مطالبہ کیا اور کہا کہ شدید گرمی اور رمضان کے مہینے میں شہریوں کی حالت پر رحم نہ کیا جائے اور انہیں بروقت سہولیات فراہم کی جائیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مریضوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :