اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے قریبی عزیز کی ڈائریکٹر حج جدہ کے عہدے میں توسیع کیخلاف دائر درخواست پر فریقین کے وکلا ء حتمی بحث کیلئے طلب

پیر 6 جولائی 2015 16:28

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کے قریبی عزیز رافع بشیر شاہ کی ڈائریکٹر حج جدہ کے عہدے میں توسیع کے خلاف دائر درخواست پر فریقین کے وکلا ء کو حتمی بحث کے لئے طلب کر لیا۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ وفاقی حکومت نے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کے قریبی عزیز رافع بشیر شاہ کی ڈائریکٹر حج جدہ کے عہدے میں میرٹ کے برعکس اورسیاسی بنیادوں پرتوسیع کی۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم انسپکشن ٹیم کی رپورٹ موجود ہے کہ رافع بشیر شاہ نے حج آپریشن میں 76کروڑ روپے کی کرپشن کی لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ انکے عہدے میں کی جانے والی توسیع ختم کرنے کا حکم دیا جائے۔وفاقی حکومت کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ گزشتہ سال کامیاب اور مثالی حج کرانے پر رافع بشیر شاہ کے ڈائریکٹر حج جدہ کے عہدے میں توسیع کی گئی ہے۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو نئے ڈائریکٹر حج کی جلد تعیناتی کی یقین دہانی کروائی ۔عدالت نے فریقین کے وکلا کو حتمی بحث کے لئے طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 7جولائی تک ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :