وہاڑی ‘نواحی علاقے میں زمین کے تنازع پر 2بہنوں کا قتل ‘ملزمان فرار

پیر 6 جولائی 2015 16:15

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) وہاڑی کے نواحی علاقے میں زمین کے تنازع پر دو بہنوں کو قتل کردیا گیا ‘واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق واقعہ نواحی علاقہ باقر شاہ لڈن میں پیش آیا ۔

(جاری ہے)

جہا ں مبینہ طور پر زیبا مائی کا اپنے شوہر ریاض شاہ سے زمین پر تنازع چل رہا تھاجس پر دونوں میں کئی دن سے لڑائی تھی مبینہ طور پر رہاض شاہ اور اس کے ساتھیوں نے تیز دھار آلہ کے وار کرکے زیبا مائی ور اس کی بہن کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے ۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق زیبا مائی کو زمین اپنے سابق شوہر اعجاز شاہ کے انتقال کے بعد ملی تھی ۔ زیبا مائی نے شوہر کے انتقال کے بعد اسکے بھائی ریاض شاہ سے شادی کرلی تھی ۔پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :