آل جمو ں و کشمیر جمیعت علماء اسلام ریاستی اور بلدیاتی انتخابات میں بھر پورشر کت کر ے گی، مفتی اعظم کشمیر

پیر 6 جولائی 2015 16:10

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) آل جمو ں و کشمیر جمیعت علماء اسلام ریاستی اور بلدیاتی انتخابات میں بھر پورشر کت کریں گی بلدیا تی انتخا بات کا فور ی اعلان کیا جائے اور اکتو بر کے آخر تک بلدیا تی انتخا بات منعقد کیے جائے ۔حکو مت کا عدالتی فیصلو ں اور آئینی تقا ضوں سے انحر اف قو م کے لیے موجب تشویش ہے ان خیا لا ت کا اظہا ر آل جمو ں وکشمیر جمیعت علماء اسلام کے مر کزی امیر مفتی اعظم کشمیر مولانا مفتی محمد رویس خا ن ایو بی مر کزی جنر ل سیکر ٹر ی مولا نا قا ضی محمو د الحسن اشر ف مر کزی نا ظم مولانا عبدالماجد عزیز ،مولانا قا ضی منظو ر الحسن ،مولانا حا فظ عبد الشکو ر حقا نی مولانا مفتی محمد اخترعلامہ عطاء اللہ علوی نے مشتر کہ بیان میں کیا انہوں نے کہا ریاستی بجٹ میں بلدیا تی انتخابات ،نیز اسلامی نظام ،محکمہ امو ر دینیہ کیلئے بجٹ بلکلیہ نہیں رکھاگیا ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ امو ر دینیہ کو لا وارث بنادیا گیا ہے ،مدارس اور مسا جد کی تعمیر ات کے لیے کو ئی رقم مختص نہیں کی گیئں ۔دو در جن کے قر یب تحصیلو ں میں تحصیل مفتی نہ ہونے کی وجہ سے عو ام کو مشکلات کا سامنا ہے ۔تجو ید القر آن ٹر سٹ آزادکشمیر اور مکتب اسکو لز کو سیا سی طور پر استعما ل کیا جارہاہے ۔صدر ریاست نے چئیر مین تجو ید القر آن ٹر سٹ کی حیثیت سے قر آن کر یم کی تعلیم کو عام کر نے میں اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی بلکہ تجو ید القر آن ٹر سٹ کے کروڑوں روپے جو عوام کیطرف سے تجو ید القر آن کے لیے دیے جاتے ہیں ان کو بھی اپنے تعلقات کی بہتر ی کے لیے استعمال کر نے میں ذر ابھی جھجھک محسو س نہیں کی آل جمو ں و کشمیر جمیعت علماء اسلام رمضا ن المبار ک کے بعد جلد حقائق قوم کے سا منے لائے گی ۔

آل جموں وکشمیر جمیعت علماء اسلام نے اسلامی نظریا تی کی تشکیل نو کو مستر د کرتے ہوئے کہا حکو مت نے صلاحیتوں کے بجائے اپنے سیا سی حلیفوں کو نمائندگی دی ہے جس سے ادار ہ فعال کردار ادا نہیں کر سکے گا ۔