کراچی : الطاف بھائی میرے لیے قابل احترام ہیں، وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کا بیان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 6 جولائی 2015 16:09

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 06 جولائی 2015ء) : وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ الطاف بھائی میرے لیے قابل احترام ہیں. میٹنگ چھوڑ کر الطاف بھائی کا فون سنا. انہوں نے کہا کہ الطاف بھائی نے مجھ سے پوچھا کہ آپ کہاں کے ہیں میں نے کہا سندھ کا. پھر انہوں نے کہا کہا کہ میں کہا کا ہوں تو میں نے جواب دیا کہ آپ سندھی ہیں پاکستانی ہیں.

(جاری ہے)

انہوں نے پھر دریافت کیا میں نے پھر یہی جواب دیا.

قائم علی شاہ نے بتایا کہ الطاف بھائی غصے میں تھے اور کہا کہ سندھ میں کیا ہو رہا ہے میں نے پوچھا آپ کو کس بات پر اعتراض ہے ، انہوں نے کہا آپ کو نہیں پتہ کیا ہو رہا ہے اور پھر الطاف بھائی نے فون کاٹ دیا. قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ الطاف بھائی کے سوالات ایسے ہیں کہ اگر کھل کر بتا دوں تو گالیاں پڑ جائیں.