پاکستان اور بھارت کو شنگھائی تنظیم کی رکنیت دیئے جانے سے انکے دوطرفہ تعلقات میں بہتری آ سکتی ہے، چین

پیر 6 جولائی 2015 16:07

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) چین کے نائب وزیر خارجہ چین کو پنگ نے کہا ہے کہ پاکستان اوربھارت کو شنگھائی تنظیم کی رکنیت دےئے جانے سے ان کے دوطرفہ تعلقات میں بہتری آ سکتی ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق چین کے نائب وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ملکوں کے درمیان اختلافات کی موجودگی ایک فطری بات ہے، اس کی تاریخی جوہات ہیں لیکن یہ اختلافات دوطرفہ دوستانہ تعلقات میں حائل نہیں ہونے چاہئیں۔

چین گو پنگ نے اس یقین کا اظہار کیا کہ پاکستان اوربھارت کی رکنیت سے شنگھائی تنظیم کی کارکردگی بہتر ہو جائے گی اور دوطرفہ تعلقات میں بھی بہتری آئے گی۔چین کے نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ شنگھائی تنظیم کے اراکین مبصر ممالک، ڈائلاگ پارٹنرز اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ تعاون بڑھا رہی ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ آٹھ تا دس جولائی روس میں شامل ری پبلک بشکیریا کے دارالحکومت افا میں شنگھائی تنظیم اور بریکس گروپ کی سربراہی ملاقاتیں ہو رہی ہیں، اس سال روس ان دونوں اتحادوں کی صدارت کر رہا ہے۔

توقع ہے کہ افامیں پاکستان اور ہندوستان کو شنگھائی تنظیم کی رکنیت دئے جانے کے بارے میں باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔ اس وقت تنظیم میں روس، چین، قزاخستان، کرغیزستان، تاجکستان اور ازبکستان شامل ہیں، پاکستان، بھارت، ایران، افغانستان اور منگولیا کو مبصر کا درجہ حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :