کراچی : سندھ حکومت کی اولین ترجیح کراچی میں امن و امان کا قیام ہے، وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 6 جولائی 2015 16:04

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 06 جولائی 2015ء) : وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے ایف پی سی سی آئی میں تاجروں کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں امن و امان کی بحالی کا مسئلہ صدیوں پرانا ہے، انہوں نےکہا کہ سندھ حکومت کی اولین ترجیح یہ ہے کہ کراچی کو پر امن بنایا جائے. انہوں نے بتایا کہ کراچی میں زیادہ تر مسائل زمینوں کے بھی ہیں تاہم سندھ حکومت کی مدد کے لیے پولیس اور رینجرز کو طلب کیا ہے.

(جاری ہے)

کراچی میں امن کے قیام کے لیے رینجرز بھی اپنا کردار بخوبی نبھا رہی ہے. انہوں نے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل کو جلد ہی حل کر لیا جائے گا. انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں پانی کا مسئلہ بھی زیادہ ہے تاہم ہم اس پر قابو پانے کی بھی بھر پور کوششیں کر رہے ہیں. وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کو اختیارات دینا صوبائی خود مختاری کے مخالف ہیں ہمیں صوبے میں ایف آئی اے کے اختیارات پر کچھ تحفظات ہیں.

متعلقہ عنوان :