وزیراعظم نواز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لئے نو جولائی کو روس جائینگے

پیر 6 جولائی 2015 15:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف دورہ ناروے مکمل کرکے شنگھائی تعاون تنظیم کے پندرہویں اجلاس میں شرکت کے لئے نو جولائی کو روس جائینگے ۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نواز شریف تین روزہ دورے ناروے مکمل کرنے کے بعد روسی صدر کی خصوصی دعوت پر شنگھائی کانفرنس کے اجلا س میں شرکت کے لیے روس جائیں گے اور اپنے دورے کے دوران رکن ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقات کرینگے وزیراعظم رکن ممالک کی موجودگی میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے ترجمان کے مطابق اجلاس میں بھارت ، برطانیہ، ترکمانستان سمیت مختلف رکن ممالک کے سربراہان بھی شرکت کرینگے ۔

ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کا انعقاد پہلی بار 2001ء میں کگیا تھا اور اب کانفرنس کا اجلاس نو اور دس جولائی کو روس کے شہر فوما میں منعقد ہورہا ہے

متعلقہ عنوان :